نیب نے نوازشریف اورشاہدخاقان عباسی کےخلاف انکوائری کی منظوری دے دی

Published on June 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)چیرمین نیب جاویداقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہو اجس میں نوازشریف اورشاہدخاقان عباسی کےخلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف اورشاہد خاقان عباسی کیخلاف اختیارات کے ناجائزاستعمال کاالزام ہے جس کی بنا پر چیرمین نیب نے دونوں رہنماو¿ں کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ۔نیب ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف اورشاہدخاقان پرقومی خزانے کو مبینہ طورپراربوں روپے کانقصان پہنچانے کاالزام ہے جبکہ دونوں رہنماو¿ں پر من پسندکمپنی کوایل این جی ٹرمینل کا15سال کاٹھیکہ دینے کا بھی الزام ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme