نوازشریف نے ایٹمی دھماکہ کرکے بھارت کے غرور کو سمندرمیں غرق کردیا سرتاج عزیز

Published on May 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 525)      No Comments

11280315_867372536669051_1711521925_n
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے مشیرخارجہ امور سرتاج عزیز نے کہاہے کہ 28مئی 1998ء میں میاں محمدنوازشریف نے ایٹمی دھماکہ کرکے بھارت کے غرور کو سمندرمیں غرق کردیا اور پاکستان واحد اسلامی ایٹمی قوت بن گیا جس پر پوری امت مسلم کو فخر ہے ۔ان خیالات اظہار انہوں نے کویت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد جناح نے کہاتھا کہ پاکستان قائم رہنے کے لئے بناہے میاں محمد نوازشریف نے دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا جو قائم ودائم رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ضرب عضب شروع کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا کراچی آپریشن سے ملکی مشعیت مضبوط ہورہی ہے کراچی میں بلاتفریق آپریشن ہورہاہے جس سے دہشت گردی ختم ہورہی ہے اور ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے جس کا سب سے بڑا ثبوت چین کا پاکستان کے ساتھ 46ارب ڈالر کے 56معاہدے ہیں اس طرح ملک مزید سرماریہ داری کیلئے زرخیز ہورہاہے اس سے ترقیاتی کاموں میں بھی مددملے گی ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہورہی ہیں اوراب مارشل لاء ملک میں نہیں آئے گا پارلیمنٹ میں فیصلے ہورہے ہیں دھرنے والوں نے اپنا انجام دیکھ لیا دھرنوں کے خلاف پوری سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کو بچانے کے اکٹھی ہوگئی تھیں اوردھرنا اپنی موت آپ مرگیا ملک میں جمہوری فیصلے ہورہے ہیں کیونکہ ملک میں عدلیہ ،میڈیا آزادہیں اورسب فیصلے پارلیمنٹ میں عوام اورملک کے مفاد میں ہورہے ہیں ۔سرتاج عزیز نے کہاکہ مارشل لاء اداور میں صوبائی تنظیموں نے جنم لیا کیونکہ یہ فرد واحد کا فیصلہ ہوتا تھا اب جب کہ ملک میں جمہوریت ہے اورتمام فیصلے جمہوری طریقے سے ہوتے ہیں اس لئے ملک کی ترقی کی طرف گامزن ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کویت میں پاکستانیوں کے ویزوں کے بارے میں بات ہوئی ہے اس میں بھی دہشت گردی کا عنصر شامل تھا جس سے کویت میں پاکستان کے ویزوں کا پابندی عائد ہوئی تھی اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے کافی حد تک حکومت کویت کے ذمہ داروں کو مطمئن کیاہے انشاء اللہ تعالی کویت میں پاکستانیوں کے ویزے جلد کھل جائیں گے میں نے خود کویت کے وزیرخارجہ سے اس سلسلہ میں بات کی ہے ۔سرتاج عزیز نے کہاکہ پشاورکے لئے پی آئی اے کی پروازکی بحالی کے لئے چیئرمین پی آئی اے اور وزیراعظم پاکستان سے بات کروں گا اورکویت میں مقیم پختونوں کا پیغام بھی پہنچادیاجائے گا کہ پشاورکے لئے کویت سے پی آئی اے کی پروازکو دوبارہ بحال کیا جائے ۔اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر رانا عبدالستار،سینئر نائب صدر حاجی نجم اقبال ،راج بہادرخان نے بھی خطاب کیا ۔اس موقعہ پر یوم تکبیر کے حوالے سے سرتاج عزیز ،سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظورالحق نے کیک کاٹا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes