صحافی عزیز میمن کو ایک سے زائد افراد نے مل کرقتل کیا ڈی این اے رپورٹ 

Published on April 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)صحافی عزیز میمن کے قتل والا معاملہ مقتول صحافی عزیز میمن کی ڈی این اے رپورٹ جاری رپورٹ میں ایک سے زائد افراد نے مل کر مارنے کا انکشا ف مختلف ملزمان کے ڈی این میں شواہد ملے ہیں پولیس ذرائع۔تفصلات کے مطابق صحافی عزیز میمن کے قتل والا معاملہ مقتول صحافی عزیز میمن کی ڈی این اے رپورٹ جاری کی گئی رپورٹ ڈاکٹر اکبر قاضی, ڈاکٹر حسن سومرو, ڈاکٹر علی محمد اور رضوانہ خانزادہ کی صحیح سے جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صحافی عزیز میمن کو ایک سے زائد افراد نے مل کر ماراگیا ہے مقتول صحافی عزیز میمن کا ناخن ڈی این اے کیلئے بھیجا گیا تھا: مختلف ملزمان کے ڈی این میں شواہد ملے ہیں پولیس ذرائع جس پر شک ہوگا اس کے سیمپل لیکر ڈی این اے کروایا جائیگاملزمان کے ڈی این اے مشترک ہونے پر قاتل سامنے آسکیں گے مقتول صحافی عزیز میمن قتل کیس کی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے۔دس رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن ہیں۔صحافی عزیزمیمن کی دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے 15مارچ کو قبرکشائی کی گئی تھی 7مارچ کو بنائی گئی جے آئی ٹی نے 15روز میں وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرنا تھی۔مقتول صحافی عزیز میمن کو 16فروری کو محراب پور میں بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔صحافی کے قتل کا مقدمہ گرفتار کیمرہ مین سمیت چار نامعلوم ملزمان پر داخل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme