پاکستان سمیت دنیا بھر میں نو سموکنگ ڈے کل منایا جائے گا

Published on May 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 920)      No Comments

11
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ 40 کھرب سگریٹ پیئے جاتے ہیں ، رپورٹ
لاہور (یو این پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں نو سموکنگ ڈے کل ( اتوار ) کو منایا جائے گا۔اقوام متحدہ کے 170سے زائد ممبر ممالک میں 1987ء سے ہر سال 31مئی کو تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ عوام کو تمباکو نوشی سے بچایا جا سکے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ 40 کھرب سگریٹ پیئے جاتے ہیں جبکہ سگار ، حقہ ، پائپ کا استعمال اس کے علاوہ ہے نیز تمباکو کا دھواں جو 300 مرکبات کا آمیزہ ہے ۔دنیا بھر میں تمباکونوشی کی وجہ سے ہر سال مجموعی طور پر تقریباً 50 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق ترقی پذیر ممالک ہے ۔ اگر تمباکونوشی کا تدارک نہ کیا گیا تو 2030ء تک یہ تعداد 80 لاکھ اموات سالانہ تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题