میڑو بس پر30ارب روپے لگانے کی بجائے ہماری صنعتوں کو بجلی اور روزگار فراہم کیا جائے ریاض خلجی

Published on June 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 590)      No Comments

mailik riaz kjilji
ہارون آباد(یواین پی)سابق سٹی نائب ناظم ملک محمد ریاض خلجی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت آئندہ صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب خصوصا ضلع بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کے عوام کو خصوصی اورزیادہ سے زیادہ ریلیف دے ۔میڑو بس پر30ارب روپے لگانے کی بجائے ہمارے کسانوں کو پانی ،ہماری صنعتوں کو بجلی اور بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محض جنوبی پنجاب کے زبانی وعدوں دعوؤں کی بجائے ملتان ،رحیم یار خاں سے نکل کر ہمارے علاقوں کا بھی دورہ کریں تاکہ انہیں اصل صورتحال سے آگاہی ہو ہمارے علاقہ میں پانی کی کمی وجہ سے کھیت خشک اور جانور اور انسان بہت مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں روزگار نہ ہونے کی وجہ سے خود کشیاں بڑھ رہی ہیں طبی اور تعلیمی سہولیتیں بھی معدوم ہیں وزیر اعلی اور بیوروکریسی کے امتیازی اقدامات کی وجہ سے ہمارے علاقوں میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے اور علیحدہ صوبہ کے نظریات کو تقویت مل رہی ہے اگر ہمارے علاقوں کے ساتھ اس طرح ناروا سلوک کا سلسلہ جاری رہا تو ہم بھی ضلع بہاولنگر کو علیحدہ صوبہ کے قیام کی تحریک شروع کرنے میں حق بجانب ہوں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy