گرمیوں کی چھٹی،بچوں کے چہرے دمک اٹھے

Published on May 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 724)      No Comments

5
لاہور(یواین پی) گرمیوں کی چھٹیوں کا مطلب ہے خوب موج مستی ،لاہور کے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ نے ہلہ گلہ اور خوب مزے کرکے تعطیلات سے قبل اسکول کا آخری روز یادگار بنادیا،اسکول سے ایک چھٹی بھی ملے تو بچوں کے چہرے دمک اٹھتے ہیں لیکن جب ہوگرمیوں کی تعطیلات کی بات تو پھراسکول کا آخری دن بن جاتا ہے رونق میلہ،کھانا پینا شرارتیں کھیل کود سب چلتا ہے،پنجاب میں یکم جون سے گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز ہونے پر لاہور کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کی خوشی تو بیان ہی نہیں کی جاسکتی،آخری روز بچوں کو ٹیچرز کی جانب سے کھلی چھٹی مل جاتی ہے،بچوں کو موج مستی کرتے دیکھ کر اساتذہ بھی یادوں میں گم ہوجاتے ہیں،کیکلی ڈالتی بچیوں نے دن بھر خوب انجوائے کیا لیکن نجی تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم بچوں کی خوشی کا آغاز دس جون سے ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes