سینیٹر مشاہد حسین سید کی دعوت پرپاک چین مشترکہ تھنک ٹینک کا وفد سوموار کو اسلام آباد پہنچ گا

Published on May 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 569)      No Comments

Musha
اسلام آباد (یواین پی):پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی دعوت پر چین کی نیشنل پیپلز کانگرس کی فارن افیئرز کمیٹی کی وائس چیئرپرسن مادام چاؤ بیگی کی قیادت میں پاک چین مشترکہ تھنک ٹینک (ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ انٹرنیشنل)کا وفدیکم جون بروز سوموار کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے، وفد پاکستان میں قیام کے دوران وزیراعظم پاکستان ، چیئرمین سینیٹ، وزراء برائے فنانس اور پلاننگ ، پنجاب اور بلوچستان کے وزراء اعلیٰ سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی حکام سے تبادلہ خیال کرے گاجبکہ پاک چین اطلاعاتی راہداری (چائنہ پاکستان انفارمیشن کوریڈور)کے حوالے سے باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔مشترکہ تھنک ٹینک کے قیام کا فیصلہ گزشتہ ماہ چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز، چائنہ انسٹیٹیوٹ فار ریفارم اینڈ ڈیویلپمنٹ نے پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے باہمی طور پر کیا تھا، چین کی جانب سے مادام چاؤ جبکہ پاکستان سے سینیٹر مشاہد حسین شریک چیئرمین نامزد کیے گئے تھے۔سینیٹر مشاہد کا کہنا ہے کہ چینی وفد کے دورے کا مقصد پاکستانی پالیسی میکرز اور پارلیمانی نمائندوں کو پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے تھنک ٹینک کے مشترکہ ریسرچ منصوبوں کی افادیت سے آگاہ کرنا ہے۔سینیٹر مشاہد حسین نے تجویز کردہ چائنہ پاکستان انفارمیشن کوریڈور کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقصد اقتصادی راہداری سے متعلقہ امور، سرکاری دستاویزات، معاہدوں کی تفصیلات کو احسن طریقے سے ویب پورٹل پر پیش کرکے ماحولیاتی تغیرات، انفراسٹرکچر، جوائنٹ ریسرچ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایگری کلچرسمیت دیگر پراجیکٹس پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو مقامی مارکیٹ سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری دشمن عناصر کے پراپیگنڈے کا توڑ کرنا بھی بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے موضوع پرحالیہ منعقد کردہ آل پارٹیز کانفرنس اور چینی صدر کے حالیہ تاریخی دورہ پاکستان کے دوران سینیٹر مشاہد حسین کو دوستی ایوارڈ سے نوازے جانے کے تناظر میںیہ دورہ دونوں ممالک کے حکومتی حلقوں میں نہایت اہمیت کا سمجھا جا رہاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes