ریسکیو1122 ایمبولینس میں بچی کی پیدائش

Published on July 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

ایبٹ آباد( یواین پی ) ریسکیو1122 میڈیکل ٹیکنیشنز کی بروقت طبی معاونت سے ریسکیو1122 ایمبولینس میں صحت مند بچی نے جنم لے لیا،تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد تحصیل حویلیاں کے علاقے سے ڈیلیوری ایمرجنسی کی کال موصول ہونے پر ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم بروقت امداد کیلئے پہنچ گئی. ریسکیو1122 میڈیکل ٹیکنیشنز نے ہسپتال منتقلی کے دوران حاملہ خاتون کی حالت کو دیکھتے ہوئے لواحقین کی باہمی رضامندی سے ایمبولینس میں ڈیلیوری کردی، ریسکیو1122 ایمبولینس جو منی ہسپتال کے نام سے جانی و مانی جاتی ہے اور اس میں ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے سامان کی موجودگی بہترین سہولیات کو یقینی بناتی ہیں، ریسکیو ایمبولینس میں موجود اہلکار نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ڈیلیوری کٹ کو استعمال کرتے بچی کی نارمل ڈیلیوری کرکے صحت مند بچی کو جنم دیا، ڈیلیوری کے بعد ماں اور بچی کو مزید مزید علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بچی اور ماں کی صحت بالکل ٹھیک ہونے پر والدین نے ریسکیو1122 میڈیکل ٹیکنیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا. ریسکیو1122 ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے ریسکیو1122 ایبٹ آباد کی تمام ایمبولینسز میں ڈیلیوری کٹ مہیا کیں ہیں جو کسی بھی وقت ڈیلیوری ایمرجنسی میں استعمال میں لائیں جاسکتی ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کی جانب سے سامان اور آلات کی فراہمی ماں اور بچی کی جان بچانے کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں.۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme