پنجاب حکومت ماہ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 13 اشیاء پر سبسڈی دے رہی ہے ناصر جمال

Published on June 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 505)      No Comments

02-06-2015
وھاڑی( یواین پی) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ماہ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 13 اشیاء پر سبسڈی دے رہی ہے۔ ضلع وہاڑی میں حکومت کی پالیسی کے مطابق عوام کو رمضان بازاروں میں چینی 52 روپے فی کلو مہیا کی جائیگی۔ یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں رمضان بازاروں کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ،ای ڈی او زراعت چوہدری مشتاق علی، ایس این اے محمد خرم سلیم ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظہر حسین وٹو۔ اسسٹنٹ کمشنرز سیف اللہ ساجد ، کامران خان، صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، سینئر نائب صدر میاں ساجد آصف اور دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداران و سرکاری افسران شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ضلع وہاڑی کے لئے ماہ رمضان میں 428 میٹرک ٹن چینی کا کوٹہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ضلع کی تینوں تحصیلوں میں آبادی کے تناسب سے تقسیم کیا جائیگا یہ چینی رمضان بازاروں میں فروخت ہوگی ۔ضلع وہاڑی میں 4 رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں وہاڑی میں ڈی پی ایس سکول کے سامنے ، بورے والہ میں کالج روڈ پر، میلسی ریلوے لائن کے ساتھ نزد ریلوے پھاٹک اور گگو منڈی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے ساتھ یہ رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت افسران عوام کو تازہ اور معیاری سبزی کی فراہمی کے لیے گرین چینل قائم کریں۔ انہوں نے تاجر برادری سے کہا کہ وہ ماہ صیام میں بلا جبر و اکراہ از خود اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لائیں اور انتہائی کم منافع پر عوام کو اشیاء فراہم کرکے خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایڈیشنل کلکٹر ریونیو رانا سلیم احمد کو رمضان بازار کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جو رمضان بازاروں کے تمام امور کی نگرانی کریں گے۔ رمضان بازاروں میں دالیں، چاول ، چینی، آٹا، گھی، سبزی ، پھل ، گوشت کھجور، بیسن دستیاب ہوں گے۔ جبکہ ہر رمضان بازار میں عوام کی سہولت کے لئے یوٹیلٹی سٹورز کا سٹال بھی لگایا جائیگا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes