سپریم کورٹ میں میمو گیٹ اسکینڈل کی سماعت آج سے ہوگی

Published on February 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

اسلام آباد: (یوا ین پی) سپریم کورٹ میں میمو گیٹ اسکینڈل کی سماعت آج سے ہوگی۔یکم فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان نے میمو گیٹ کی سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا جو آج سے سماعت کرے گا۔اس سے قبل اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران میموگیٹ کیس کی فائل طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ ایک ایسے پاکستانی بھی ہیں جو عدالت سے وعدہ کر کے واپس نہیں آئے۔ حسین حقانی کہاں ہیں؟ کیا حسین حقانی کو بھی ووٹ ڈالنے کی سہولت ملے گی؟ کیوں نا انہیں نوٹس کر کے بلا لیں؟ حسین حقانی پاکستان آکرمیمو گیٹ کا سامنا کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes