کوٹرادھاکشن،بلیک میلروں کے خلاف بھتہ مانگنے پر مختلف تھانوں میں مقدمات کا اندراج جلد گرفتاری کا امکان

Published on June 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

NewUNN
کوٹرادھاکشن(کرائم رپورٹر )کوٹرادھاکشن کے معروف اور بدنام زمانہ بلیک میلروں کے خلاف بھتہ مانگنے پر مختلف تھانوں میں مقدمات کا اندراج جلد گرفتاری کا امکان۔تفصیلات کے مطابق ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ اور معروف بلیک میلروں نے بھتہ نہ دینے پر سینئر صحافی اور کالم نگار مہر سلطان محمود کے خلاف ایک بوگس میڈیکل لے کر کوٹرادھاکشن کے تھانے میں ایک جعلی مقدمہ درج کروا دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اگر آپ نے کوٹ رادھاکشن میں صحافت کرنی ہے تو ہمیں پچاس ہزر روپے بھتہ دینا ہوگا ورنہ تمہیں ادھر صحافت نہیں کرنی دی جائے گی یاد رہے کہ بوگس مقدمہ کے مدعی کے خلاف تھانہ کوٹ رادھاکشن میں متعدد مقدمات کا اندراج ہے جسمیں خواتین سے چھیڑ چھاڑ اوردست دازی کرنے سمیت قتل کی دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرنا شامل ہیں اس بارے میں جب سینئر صحافی کا موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان خلاف متعدد تھانے لاہور اور قصورمیں مقدمات کا اندراج ہو چکا ہے جلد یہ غنڈہ گرد عناصر سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ۔اس موقع پر علاقے کی سیاسی ،سماجی،فلاحی اور رفاعی شخصیات نے جھوٹے مقدمات اور ان غنڈہ گرد عناصر کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹرادھاکشن میں موجود نام نہاد جعلی نامہ نگا روں کے خلاف مقدمہ درج کرکے سنیئر صحافی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog