کارکنوں کو ہمیشہ سچ بولنے کا درس دیا، کارکنوں سے علیحدہ نہیں رہ سکتا، الطاف حسین

Published on June 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

1کراچی (یو این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کارکنوں کو ہمیشہ سچ بولنے کا درس دیا، چاہتا ہوں کہ کارکنوں کو تحریک کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بتا سکوں۔ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر اے پی ایم ایس او کے سینتیس ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کارکنوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ کبھی کسی کے خلاف بری زبان استعمال نہیں کی۔ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی عمر بڑھتی جا رہی ہے، چاہتا ہوں کہ زندگی میں ہی ساتھیوں کو سچ بتا سکوں۔ کارکنوں سے علیحدہ نہیں رہ سکتا۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آئین پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی ہلاکتوں پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ خیبرپختونخوا میں اسلحہ رکھنا ثقافت کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog