ابھی تک الیکشن کیلئے اہل نہیں ہوں،ریحام خان

Published on June 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

222
اسلام آباد(یواین پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ابھی تک الیکشن کیلئے اہل نہیں ہوں، میں عمران خان کی ذاتی شخصیت سے بہت متاثرہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا گیا، میرے بچوں کی تصاویر، جعلی طلاق نامہ میڈیا میں دکھایا گیا، اگر میں قلفی بھی کھاتی ہوں تو ٹی وی پر ٹکر چل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہب نے طلاق کا حق دیا ہے، اسلام میں دوسری شادی کی اجازت دی گئی ہے، پاکستان میں ہر چیز کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ الطاف حسین بھائی نے مجھے سونے کا سیٹ نہیں بھیجا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy