کم آمدنی والوں کیلئے مہنگائی کی شرح میں پھر اضافہ

Published on September 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 622)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ادارہ شماریات کے مطابق 8 ہزار روپے کمانے والوں کے لیے ایک ہفتے میں مہنگائی 0.30 فیصد بڑھ گئی، 18 اشیا مہنگی، 8 سستی ہوئیں، مجموعی مہنگائی 18 فیصد رہی۔ ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیاز، گھی اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مہنگائی کی شرح میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 8 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمت میں اوسطاً 13 روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد سستے بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت دوبارہ 60 روپے سے تجاوز کرگئی۔مرغی کی قیمت میں بھی 6 روپے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ دال چنے، دال مسور، دال ماش، گھی، آٹا، لہسن، پیاز، سرخ مرچ، دودھ، چائے اور گوشت کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ان میں پٹرولیم مصنوعات، آلو، کیلے اور چینی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ماہانہ 8 ہزار روپے آمدن والوں کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد اضافہ، ماہانہ 12 ہزار آمدن والوں کیلئے 0.27 فیصد، ماہانہ 18 ہزار آمدن والوں کیلئے 0.25 فیصد، ماہانہ 35 ہزار آمدن والوں کیلئے 0.20 فیصد اور ماہانہ 35 ہزار روپے سے زائد آمدن والوں کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy