سابق وزیراعظم نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے

Published on November 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف پنجاب ہاﺅس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف گزشتہ کئی دنوں سے اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں مقیم تھے ،وہ احتساب عدالت میں پیشی کیلئے آج اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں راجہ ظفر الحق، پرویز رشید،سعد رفیق، مشاہد اللہ خان، چودھری تنویر، امیر مقام، طارق فضل چودھری اور میئر اسلام آباد شیخ انصر سمیت دیگرنے ان کا استقبال کیا۔سابق وزیراعظم نے ایئرپورٹ کے راول لاو¿نج میں مختصر قیام کیا جہاں انہوں نے پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورت کی اور پھر سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد چلے گئے ،جہاں وہ پارٹی رہنماﺅں اور قانونی ٹیم سے ملاقاتیں کریں گے جس میں احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی گزشتہ سماعت پر نوازشریف عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جس پر عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے،ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب پنڈی نے نیب کی 10 رکنی ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ جانے سے روک دیا اور نیب اہلکاروں کو پنجاب ہاو¿س میں نوازشریف کے سمن کی تعمیل کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت میں شریف خاندان کےخلاف تین نیب ریفرنسز زیر سماعت ہیں جس میں سابق وزیراعظم، ان کی صاحبزادی اور داماد پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog