ایم کیو ایم نے بجٹ پڑھے بغیر ہڑتال کی کال دی ،شرجیل میمن

Published on June 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

222
کراچی(یواین پی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے بجٹ پڑھے بغیر ہڑتال کی کال دی ہڑتال ملکی معیشت کا نقصان اور مزدور دشمن کے مترادف ہے عوام ٹرانسپورٹ اور کاروبار کھولیں سندھ حکومت مکل تحفظ دے گی۔ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا بجٹ عوام دوست ہے، بجٹ میں شہری اور دیہی علاقوں کی تفریق نہیں رکھی گئی بجٹ پڑھے بغیر ایم کیو ایم نے ہڑتال کی کال دی جس پر تعجب ہے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو کسی کے دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں، عوام ٹرانسپورٹ اور کاروبار کھول سکتے ہیں، سندھ حکومت انہیں مکمل تحفظ دیگی۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہڑتال کی کال مزدوروں کے ساتھ دشمنی ہے، ہڑتال سے ملکی معیشت کو شدید نقصان ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes