چیف آف آرمی سٹاف تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے، اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کرینگے

Published on June 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

1
ماسکو (یو این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو میں پہنچ گئے ہیں۔کریملن کے سامنے چیف آف آرمی سٹاف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔انہوں نے گمنام سپاہیوں کی یادگار پر پھول رکھے۔اس موقع پر رشین بینڈ نے پاکستانی ترانہ بجایا۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف روس کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题