جھنگ یو نین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صحافی کے خلاف تحقیقات کا حکم

Published on August 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

RUJ
جھنگ ( یواین پی )جھنگ یو نین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، صحا فیوں کی تضحیک اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا نے کے الزام میں پریس کلب کے رکن شیخ غلام اکبر کی رکنیت معطل کرتے ہو ئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق صدر یونین آف جرنلسٹس ڈاکٹر منظور عابد کھرل اور چئیر مین پریس کلب لیا قت علی انجم کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چودہ اگست کو پریس کلب میں ہو نے والی مقامی اخبار کی تقسیم ایوارڈ تقریب کے بارے میں انہو ں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے نہ صرف صحا فیو ں کی تضحیک کی بلکہ ادارے کی کی بدنامی کے اسباب پیدا کیے ۔جس پر ان کی رکنیت معطل کر کے پریس کلب کے تین ممبران مہر خالد ہرل ، شیخ توصیف حسین اور آفتاب احمد خان ترین پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو سات دن میں تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی جن کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔دوسری طرف تقریب کے میزبان شیخ محمد فاروق کو بھی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی وضا حت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes