قومی خزانہ کی ترقی صنعتی اور کاروباری شعبہ کی اولین ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار

Published on June 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments
444
اسلام آباد (یو این پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قومی خزانہ کی ترقی صنعتی اور کاروباری شعبہ کی اولین ذمہ داری ہے‘ ملک کو اس وقت ان شعبوں کے تعاون کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی بہترین تعاون ہے۔ بدھ کو پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتی اور کاروباری برادری کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ قومی خزانہ میں اپنا حصہ ڈالیں۔ وفد نے ملاقات کے دوران سٹیل کی مصنوعات پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔ وفاقی وزیر نے وفد کو ٹیکسوں سے متعلق معاملات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ‘ وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری طارق محمود پاشا‘ جوائنٹ سیکرٹری اویس منظور اور وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题