شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا 62 واں یوم ولادت (کل) عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

Published on June 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 823)      No Comments

6
کراچی (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا 62 واں یوم ولادت (کل) اتوار کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریبات میں نماز عصر تا مغرب شہید بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوں گے۔ یہ تقریبات افطار کے بعد ضلعی، تحصیل اور وارڈز یا یونین کونسل کی سطح پر ہوں گی۔ پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کی جانب سے کیک کاٹے جائیں گے اور سادگی سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔ سالگرہ کے موقع پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر ایک سادہ تقریب ہو گی جس میں پارٹی کے اہم رہنما شریک ہوں گے جو شہید بے نظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ بے نظیر بھٹو کے مزار پر بھی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا اور مغرب کے بعد غریبوں میں لنگر تقسیم ہو گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات وقار مہدی نے کہا ہے کہ احترام رمضان کے باعث سالگرہ سادگی سے منائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog