معاشی اور معاشرتی ترقی کے لیے امن بنیادی ضرورت ہے ناصرجمال ہوتیانہ

Published on June 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 527)      No Comments

19-6-2015
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصرجمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ معاشی اور معاشرتی ترقی کے لیے امن بنیادی ضرورت ہے ہمیں فرقہ ورانہ تعصب کی چھوڑ کر ایک مسلمان کی حثیت سے دوسرے کو چھیڑے بغیر اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنا چاہیے اور معاشرے میں رواداری ، ہم آہنگی اور اتحاد کی فضا کو فروغ دینے کے لیے کوشاں رہنا چاہیے یہ بات انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ممبران ضلعی امن کمیٹی ،مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور سرکاری افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ شیطان ابلیس انسان کا ازلی دشمن ہے جو انسانی ذہن کو وسوسوں سے دو چار کر کے صحیح راستے سے بھٹکا دیتا ہے ہمیں شیطانی وسوسوں سے اللہ کی پناہ چاہتے ہوئے امت کے اتحاد کے لیے مثبت سوچ کو پروان چڑھانا ہے انہوں نے کہا کہ وہاڑی کے علماء کرام اور امن کمیٹی کے دیگر ممبران کی امن برقرار رکھنے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں خدا ئے بزرگ و برتر کی نعمتوں اور رحمتوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے مستحق اور غریب افراد کو بھی خوشیاں فراہم کریں اور امن قائم رکھنے کے لیے رواداری کو فروغ دیں اجلا س کے دوران علامہ قاضی محمد وہاج ،مولانا محمد امین ، ارشاد حسین بھٹی اور ماسٹر ریاض مسیح نے نمائندگی کرتے ہوئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اجلاس میں معروف عالم دین مرحوم حافظ ادریس ضیاء کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیااور ان کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme