رائٹروڈائریکٹر طلال فرحت پہلی بار قرآن شریف کا مکمل اردو ترجمہ معہ تفسیر کی موبائل آڈیو ایپلیکیشن آڈیو دنیا بھر میں مقامی کمپنی کے تعاون سے جلد لانچ کریں گے

Published on June 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

Abc
اُن کے پاس آئیڈیاز کی کمی نہیں، عبید اللہ زبیر
مزیدکسی پروجیکٹ میں کام کرسکوں تو یہ میرے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہوگی ، عبید اللہ زبیر
اسلام آباد (یواین پی) رائٹروڈائریکٹر طلال فرحت پہلی بار قرآن شریف کا مکمل اردو ترجمہ معہ تفسیر کی موبائل آڈیو ایپلیکیشن آڈیو دنیا بھر میں مقامی کمپنی کے تعاون سے جلد لانچ کریں گے انہوں نے یہ بات خصوصی طور پر صحافی سے بات چیت میں بتائی، واضح رہے طلال فرحت پاکستان ٹیلی وژن ، کراچی سینٹرمیں بطور اسسٹنٹ گزشتہ تیس برسوں سے کام کرتے رہے۔ ماضی میں انہوں نے پی ٹی وی کراچی سینٹر سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر کئی نئے چہرے متعارف کرائے یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ سے تیسرے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں دو ایوارڈ حاصل کرنے والی سائکو تھرلر فیچر فلم’’ہوٹل‘‘ فلم میں بھی کئی نئے ستارں کو متعارف کرایا ہے اور خود بھی ہالی ووڈ گریجویٹ ڈائریکٹر کے پاس بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیے، انہوں نے بتایاکہ پاکستان کی طرف سے پہلی بار موبائل آڈیو ایپلیکیشن کے طور پر قرآن شریف کا مکمل اردو ترجمہ معہ تفسیر کی آڈیو ریکارڈنگ مکمل کر لی ہے جو ایک سال کے دوران مکمل ہوئی یہ موبائل ایپلیکیشن کے طور پر استعمال ہوگی جسے دنیا بھر میں جلد متعارف کرایا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی پہلی بار قرآنی آیتوں کو قدرتی مناظر سے قریب تر ویڈیوز کی صورت میں انہوں نے ہی متعارف کرایا ہے اسی طرح گزشتہ برس قرآن شریف کا مکمل ترجمہ اور تفسیر کو عبید اللہ زبیر کی آواز میں اسے ریکارڈ کرایا گیا ہے،

Quraan2عبید اللہ زبیر کا تعلق پاکستان ٹیلی وژن کے سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے اور حال ہی میں انہوں نے پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ میں ایک اہم بھارتی کردار ادا کیا ہے، اُن کی آواز نے قران شریف کے ترجمے اور تفسیر میں مزید نکھار پیدا کر دیا۔ عبید اللہ زبیر نے اس پروجیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ طلال سے میری ملاقات پی ٹی وی سے ہے اُن کے پاس آئیڈیاز کی کمی نہیں میں اس سے قبل ان کے ایک خصوصی کھیل ’’فٹ پاتھ کی دھول‘‘ میں کام کر چکا ہوں، قران شریف کے ترجمے کی آڈیو کو ریکارڈ کرانا اچھا اور با مقصد آئیڈیا لگا جسے میں نے خوش اسلوبی سے اسے قبول کیا اوراُسے مکمل کیا، یہ طلال کی ہی محنت اور اس کانتیجہ ہے کہ پوری دنیا میں صرف قرآن پاک ہی نہیں بلکہ قرآن پاک کی مکمل تفسیر کی آڈیو ریکارڈنگ کرانے کا اعزاز مجھے حاصل ہوا اور یوں طلال کے آئڈیے کے ذریعے میری آڈیوریکارڈنگ کی صورت میں دنیا بھرکے تمام مسلمان اسے سُن سکیں گے ، فلم ’’ہوٹل ‘‘میں بھی انہوں نے مجھ سمیت کئی نئے ستاروں کو فلم میں متعارف کرایا، دعا ہے کہ اللہ ہمیں مزید ترقی و کامرانیاں عطا فرمائے اور میری خواہش ہے کہ آئندہ بھی میں ان کے ایسے کسی اور پروجیکٹ میں کام کرسکوں تو یہ میرے لیے مزید اعزاز اور فخر کی بات ہوگی۔ طلال فرحت نے مزید بتایا کہ چند اور پروجیکٹس پر وہ کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں آوازوں کو منتخب کرنے کا ارادہ ہے مرد حضرات چند قرانی آیات کوترجمے کے ساتھ اپنی آواز میں ریکارڈ کر کے انہیں بھیج سکتے ہیں تاکہ منتخب کر کے انہیں بھی اس نیک مقصد کا حصہ بنایا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes