فیض آباد دھرنا ، آپریشن کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

Published on November 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

اسلام آباد: (یو این پی) حکومت نے فیض آباد میں گزشتہ دو ہفتوں سے دھرنے میں بیٹھے افراد کیخلاف آپریشن کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن آج صبح کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ وزارتِ داخلہ نے انتظامیہ اور پولیس کو گرین سگنل دے دیا۔ذرائع کے مطابق فیض آباد کے گرد چاروں اطراف سے شیلنگ اور واٹر کینن استعمال کیا جائے گا۔ آپریشن کے ساتھ شرکا کی گرفتاری کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ آپریشن میں اسلام آباد، پنجاب پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار حصہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق تمام نفری آتش اسلحے سے بغیر ہو گی۔ اگر رات گئے حکومت نے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہ کی تو ہفتے کی صبح آپریشن ہو گا۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کا محاصرہ مزید سخت کرتے ہوئے رابطہ سڑکیں اور گلیاں بند کرا دیں ہیں۔ دارالحکومت میں سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کرتے ہوئے شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ آپریشن میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کے ساڑھے 8 ہزار اہلکار حصہ لیں گے۔ دوران آپریشن آتشیں اسلحے کے بجائے شیلنگ اور واٹر کینن استعمال کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے دو ہفتے سے جاری دھرنے کے شرکا کو رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کی لاسٹ وارننگ دی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes