فلم بشیرا گجرزوال پذیر فلم انڈسٹری میں ہوا کا ایک تازہ جھونکا ثابت ہوگی مسعود بٹ

Published on April 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

فلم کی نمایاں کاسٹ میں معمر رانا،ماہرون،دیا جٹ،حیدرسلطان،شاہد حمید،شفقت چیمہ اور دیگر شامل ہیں
لاہور (یو این پی) نئی پنجابی فلم بشیرا گجرزوال پذیر فلم انڈسٹری میں ہوا کا ایک تازہ جھونکا ثابت ہوگی نئی پنجابی فلم ”بشیرا گجر“ عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے یہ ایک میوزیکل اور سبق آموز فلم ہے بشیراگجر کا ٹائٹل روز معمر رانا نے بڑی خوبصورتی سے نبھایا ہے ان خیالات کا اظہار پاک فلم انڈسٹری کے معروف فلم ڈائریکٹر مسعود بٹ نے یواین پی سے ایک انٹر ویو کے دوران کیا فلم کے مصنف ناصر ادیب، ڈریس ماسٹر جمیل پگ میکر جبکہ ڈی او پی مسعود بٹ ہیں فلم سازمحمد طاہر پپو گجر،معاون فلم ساز عمران شاہ،رائے شہزاد اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر الیاس راناہیں فلم ”بشیرا گجر“کی موسیقی طافونے ترتیب دی ہے شاعر الطاف باجوہ اوریوسف یار کے لکھے ہوئے نغمات معروف گلوکارہ نصیبولال نے گا ئے ہیں یہ فلم عمر فرید پروڈکشن کے بینر تلے تیار کی گئی ہے فلم کی نمایاں کاسٹ میں معمر رانا،ماہرون،دیا جٹ،حیدرسلطان،شاہد حمید،شفقت چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes