جمہوری نظام مستحکم ہوگا تو اس کے نتیجے میں فیڈریش مضبوط ہوگی‘ ‘ رضا ربانی

Published on June 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 560)      No Comments
111
ملتان (یواین پی) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ ملک کو جن داخلی اور خارجی خطرات کاسامنا ہے ان کا مقابلہ اسی صورت میں کیا جاسکتا ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہو اور جمہوریت کاتسلسل برقراررہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کے والد سید علمدار حسین گیلانی کے برسی کے موقع پر منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رضا ربانی نے کہاکہ جب جمہوری نظام مستحکم ہوگا تو اس کے نتیجے میں فیڈریش مضبوط ہوگی اور ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام سیاسی قوتیں مسلح افواج کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ دن گئے جب ملک میں عدم استحکام آسانی سے پیدا کردیا جاتاتھا۔انہوں نے کہاکہ ملکی بقاء کادارومدار 1973ء کے آئین پر ہے کیونکہ یہ آئین ہی فیڈریشن کو مضبوط کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر جمہوریت کو کوئی بھی خطرہ لاحق ہوا تو فیڈریشن مزید دباؤ میں چلی جائے گی۔قائم مقام صدر رضاربانی نے تحریک پاکستان کے رہنماء سید علمدار حسین گیلانی کی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے اپنے والد سید علمدارحسین گیلانی کی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کے والد نے جنوبی پنجاب میں درجنوں تعلیمی ادارے قائم کیے جبکہ صحت کے شعبے میں نشترہسپتال اور میڈیکل کالج بھی ان کے قائم کیے گئے ادارے ہیں۔اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی بھی موجودتھے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog