رواں سال گندم خریداری اور کاشتکاروں کے مسائل اور شکایات کے ازالہ کیلئے ضلع اور تحصیل سطح پر ایڈوائزری کمیٹیوں کے نوٹیفیکیشن جاری

Published on April 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

Vehari
جھنگ۔(یواین پی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر رواں سال گندم خریداری مہم 2016-17کے دوران خریداری مہم کی نگرانی اور کاشتکاروں کے مسائل اور شکایات کے ازالہ کیلئے ضلع اور تحصیل سطح پر ایڈوائزری کمیٹیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ضلعی سطح پر گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ،ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولراور ایک نمائندہ کاشتکاران بطور ممبر کام کریں گے۔اسی طرح تحصیل جھنگ،شورکوٹ،احمد پور سیال اورتحصیل اٹھارہ ہزاری کی گندم خرید اری مہم کی مانیٹرنگ کمیٹی کا سربراہ متعلقہ تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنرجبکہ متعلقہ تحصیل کا ڈی ایس پی ،ڈپٹی ڈی او زراعت، گندم خریداری مرکز کا انچارج اور کاشتکاروں کا ایک نمائندہ بطور ممبر کمیٹی کام کریں گے۔حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ڈی سی او نادر چٹھہ نے ضلع اور تحصیل کی سطحُ پر بنائی گئی کمیٹیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کرکے تمام متعلقہ محکموں اور افسران کو آگاہ کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题