انڈیا بزدل ہے وہ کبھی حملے کی جرات نہیں کر سکتا علامہ عارف واحدی

Published on June 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 720)      No Comments

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(یو این پی)مرکزی جنرل سیکرٹری شعیہ علماء کونسل علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ انڈیا کے خلاف افواج پاکستان ،حکومت اور قوم متحد ہیں،انڈیا بزدل ہے وہ کبھی حملے کی جرات نہیں کر سکتا،افواج پاکستان ملک کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہیں،آپریشن ضرب عزب کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ،کراچی میں بھی بلا امتیاز آپریشن کیا جائے،گلگت بلتستان کے عوام کو بھی آئینی حقوق دئیے جائیں وفاق اور سینٹ مین نمایندگی انکا بنیادی حق ہے،شاہرات کو محفوظ بنانا حکومت کا فرض ہے،یمن میں کوئی شعیہ سنی نہیں بلکہ اقتدار کی جنگ ہے سعودی حکومت یمن پر اپنا تسلط جمانا چاہتی ہے،برما کے مسلمانوں کو چند کروڑ چندہ دے دینا مسلے کا حل نہیں حکومت اس مسلہ کو عالمی سطح پر اٹھائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز ٹیکسلامیں سیدشبیرحسین شاہ کی اقامت گاہ پرصحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سید مشتاق شاہ، سید اسرار شاہ، سید ضمیر شاہ، سید اختر شاہ، سید جعفر شاہ، سیدسبطین شاہ، سید قاصد شاہ، سید اسد شاہ سمیت دیگر زئما بھی موجود تھے، علامہ عارف واحدی نے کہا ہم پچھے پندرہ سال سے گلگت کو عوام کو آئینی حقوق دلانے کے لئے کوشاں ہیں،پندرہ سالوں بعد ہمیں کامیابی حاصل ہوئی ہے،گلگت بلتستان کے انتخابات پر تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمارے مذاکرات ہوتے رہے مگر کامیاب نہ ہو سکے تحریک انصاف کے ایک مرکزی راہنما کی جانب سے ٹی وی ٹاک پر اسلامی تحریک پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے، عبادات بجا لانا زائرین کا آئینی حق ہے مستونگ تفتان بارڈر کی شاہرات کو محفوظ بنانا حکومت کا فرض ہے،افواج پاکستان کو متنازعہ نہ بنایا جائے جب سے آپریشن ضرب عزب شروع ہوا ہے دہشت گردی مین واضع کمی واقع ہوئی ہے ہم تو کہتے ہیں کہ اسکا داہرہ کار ملک کے اندر بھی بڑھایا جائے اور کراچی سمت تمام شہروں میں بلا امتیاز آپریشن کیا جائے،برما کے مسلمان ہماری توجہ کے مستحق ہیں عالمی سطح پر اس مسلے کو ہنگامی بنیادوں پر اٹھایا جائے،انڈیا ہماری ازلی دشمن ہے تجارت سمیت تمام معاملات پر سوچ سمجھ کر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جائے ،مسلہ کشمیر کو پس پشت نہ ڈلا جائے بلکہ بھارت کے ساتھ اس حساس مسلے پر دوٹوک موقف اختیار کیا جانا چاہئے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes