اسلام آباد میں نمازوں کے اوقات کے دوران لوڈشیڈنگ،عدالت عالیہ آج سماعت کرے گی

Published on June 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

03
اسلام آباد (یو این پی) وفاقی دارالحکومت میں نمازوں کے اوقات کے دوران لوڈشیڈنگ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق آج کریں گے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نمازوں کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔ طارق اسد ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اورآئیسکو کے چیف ایگزیکٹو افسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد میں ظہر ، عصر اور عشاء کی نمازوں کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق آج درخواست کی سماعت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog