بحیرہ عرب سے گزرنے والی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست

Published on June 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 888)      No Comments

index
کراچی۔۔۔بحیرہ عرب سے گزرنے والی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگئی جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کو بذریعہ انٹرنیٹ دنیا بھر سے جوڑنے والی زیر سمندر مرکزی کیبل میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبک ہ تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زیر سمندر مرکزی کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان کے علاوہ خطے کے مختلف ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں۔پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کی خرابی کی تلاش کا کام جاری ہے جب کہ صارفین کو دیگر ذرائع سے انٹرنیٹ سروس فراہم کی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme