اسفند یارولی کا حکومت کو سنجیدگی اختیار کرنے کامشورہ

Published on May 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

پشاور (یواین پی)اے این پی کے رہنما اسفند یارولی نے کہاہے کہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ، سیاسی محاذ آرائی ملک وقوم کیلئے نیک شگون نہیں ہوتی ۔اسفند یار ولی نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ، سیاسی محاذ آرائی ملک وقوم کیلئے نیک شگون نہیں ہوتی ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت تدبر سے کام لیتے ہوئے جمہوریت کیلئے برداشت کا کلچر اپنائے ، قومی یکجہتی امن امان کیلئے رواداری اور برداشت خاص اہمیت رکھتی ہے ۔خیال رہے کہ پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان کے شہر دتہ خیل میں واقع خرکمر چیک پو سٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں پی ٹی ایم کے تین کارکن مارے گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔ مذکورہ واقعے کے بعد پی ٹی ایم رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ محسن داوڑ موقع سے فرار ہوگئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy