صوبے بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں سے لوگوں کی بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے،شہبازشریف

Published on June 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

44
لاہور (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں سے لوگوں کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے ۔رمضان بازاروں میں آٹا،گھی،دالیں،سبزیاں،پھل اورمرغی کا گوشت سستے داموں دستیا ب ہے اوران بازاروں میں خریداروں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں کے ساتھ اوپن مارکیٹوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے،اشیائے ضروریہ کے معیار اورقیمتوں کی نگرانی کی جائے ۔صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی،سیکرٹریزاور متعلقہ حکام قیمتوں کاجائزہ لینے کیلئے آئند اوپن مارکیٹوں کے بھی دورے کریں ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں رمضان پیکیج کے حوالے سے ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے مفاد کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے،کسی کو استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاامتیاز کاروائی جاری رکھی جائے ۔انہوں نے کہا کہ احترام رمضان کے قانون پر بھی پوری طرح عملدر آمد یقینی بنایا جائے ۔رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص انتظامات پر باز پرس ہوگی۔وزیراعلیٰ نے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات کرنے پر کمشنر و ڈی سی او فیصل آباد،کمشنر و ڈی سی او لاہور،جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی سی اوز کو شاباش دی۔ انہوں نے اجلاس میں موجود ڈی سی او وہاڑی کی رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات پرکارکردگی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں سے عوام الناس کو ریلیف مل رہا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اشیائے خوردونوش کی خریداری کیلئے ان بازاروں سے رجوع کررہے ہیں۔رمضان بازاروں کے حوالے سے صوبائی مشینری پوری طرح متحرک ہے اورمتعلقہ اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتربنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ماہ مقد س میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اربوں رپے کا رمضان پیکیج دیا ہے۔رمضان پیکیج کے حقیقی ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے سب کو اپنا موثر کردارادا کرنا ہے۔صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ خان،بلال یاسین،معاون خصوصی لائیوسٹاک چوہدری ارشد جٹ،ایم پی اے توفیق بٹ،چیف سیکرٹری،متعلقہ سیکرٹریزاورمتعلقہ حکام کی سول سیکرٹریٹ میں ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme