کراچی؛ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا سول ہسپتال کا دورہ

Published on June 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

66
کراچی(یواین پی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے سول ہسپتال کا دورہ کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر انہوں نے گرمی اور لُو سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی اور اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے مریضوں کے پاس جاکر ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ قبل ازیں انہوں نے سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سعید قریشی سے ملاقات کی اور ان سے صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور مریضوں کے لئے ادویات ان کے حوالے کیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، سیکریٹری عبد الوہاب، انجینئر عبد العزیز، زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog