کویت کی جامع مسجد ’’امام صادق ‘‘ میں خودکش دھماکہ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی

Published on June 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 560)      No Comments

فہد سلیمان خودکش بمبار
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے )کویت کی جامع مسجد ’’امام صادق ‘‘ میں خودکش دھماکہ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی ہے ۔خود کش سعودی شہری ہے اوراس کا نام فہد سلیمان عبدالمحسن القباع ہے وہ دھماکہ سے قبل گھنٹے قبل کویت کے بین الاقوامی ائر پورٹ پر اترا اور صوابر میں واقع اہل تشیع کی مسجد امام صادق پہنچا اور نماز کی دوسری رکعت میں اس نے اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا دیا ۔جس سے 27افرادجان بحق اور 250کے قریب زخمی ہوگئے تھے ۔کویت پولیس نے جس ڈرائیور عبدالرحمان صباح عیدان سعود نے خودکش کو مسجد تک پہنچا اس کو حراست میں لے لیاہے وہ غیر قانونی کویتی (بدون) ہے اوروہ کویتی علاقہ الریجا میں چھپاتھا پولیس نے بمبار کو پناہ دینے والے مالک مکان کویتی کو بھی گرفتار کرلیاہے ۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اس تخریب کاری ملوث تمام افراد کو گرفتار کرکے سامنے لایا جائے گا۔ہفتے کے روز مقتولین کی تدفین کے لئے ہزراوں لوگ سخت گرمی میں نماز جنازہ میں شریک ہوئے ان میں آٹھ مقتولین کی تدفین عراق کے شہر نجف میں میتیں روانہ کردی گئی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes