تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کی بی اے کی ڈگری منسوخ کردی گئی

Published on June 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 863)      No Comments

PIC GHULAM SARWAR KHAN MNA PTI
بہاولپور (یو این پی )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کی بی اے کی ڈگری منسوخ کردی گئی،موصوف نے ایسوسی ایٹ انجینئیر کے جعلی ڈپلومہ کی بنیاد پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں داخلہ لیا تھا،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ایسوسی ایٹ انجینئیر کا ڈپلومہ ویری فیکیشن کے لئے بھجوایا جو جعلی ثابت ہوا،سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے بی اے کی ڈگری منسوخ کردی،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے53 سے وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کو شکست دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کی بی اے کی ڈگری منسوخ کردی گئی،یونیورسٹی زرائع کے مطابق غلام سرور خان نے جعلی ایسوسی ایٹ ڈپلومہ جو ایف اے کے برابر ہوتا ہے کی بنیاد پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں داخلہ حاصل کیا تھا،غلام سرور خان نے اسلامیہ یونیورسٹی سے سال 2002 کے سالانہ امتحان میں رول نمبر4807 کے تحت شرکت کی،اور 352 نمبر حاصل کر کے کامیابی حاصل کی،اسلامیہ یونیورسٹی نے غلام سرور خان کاایسوسی ایٹ انجینئر کا ڈپلومہ ویری فیکیشن کے لئے بھجوایاجو جعلی ثابت ہوا،اسلامیہ یونیورسٹی کے سنڈیکٹ کے 59 ویں اجلاس میں اس اہم مسلہ کو زیر غور لایا گیا،اور سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد غلام سرور خان کی بی اے کی ڈگری منسوخ کردی گئی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog