سیا سی منظر نا مہ تبد یل ہو نے کا امکا ن ۔

Published on November 9, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

\"arshad
قا رئین محتر م پو رے پنجا ب کی طر ح تلہ گنگ میں بھی ڈینگی مکا ؤ سمینا ر و ں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔پنجا ب حکو مت نے تما م محکمو ں کو ہد ایت نا مے جاری کر رکھے ہیں کہ ڈینگی واک اور سمینا رو ں کا اہتما م کیا جا ئے ۔عوام کا سوال ہے کہ کیا ان سمینا روں اور ڈینگی واک سے ڈینگی کا خا تمہ ممکن ہے ۔محکمہ صحت ،ٹی ایم اے ،محکمہ ایجو کیشن اور دیگر محکمے اپنے فرا ئض نبھا نے میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینے میں سبقت لے رہے ہیں ۔گز شتہ دنو ں راقم سے کی محکمہ ایجو کیشن کے اعلی افسرسے با ت ہو ئی ان کا کہنا تھا کہ ہم تو پنجا ب حکو مت کو ایک فو ٹو بنوا کر بھیجوانا ہو تاہے وہ ہم نے پرانے گر وپ ٖفو ٹو رکھے ہو ئے ہیں وہی ہر دفعہ محکمہ کو ارسا ل کر دیتے ہیں اور ہما ری حا ضر ی مکمل ہو جا تی ہے اگر اس طر ح کی ڈینگی مکا ؤ سمینا روں کا انعقا د کر نے والے افسر ہو ئے توعوام کو خا ک ان سمینا رو ں کا فا ئد ہ ہو گا ۔
میر ا ذاتی خیا ل ہے کہ ان سمینا ر و ں،ڈینگی واک اور دیگر فو ٹو سیشن سے کو ئی اتنافا ئد ہ عوام کو نہیں ملتا اور نہ ہی اس طر ح کر نے سے ڈینگی کا خا تمہ ممکن ہے ۔ڈینگی کا خا تمہ اسوقت تک ممکن نہیں ہو سکتا جب تک ٹی ایم اے کا عملہ شہر کو صا ف ستھر ا نہ رکھیں ۔تلہ گنگ کی مثا ل لی جا ئے تو تلہ گنگ شہر میں گند گی کے ڈھیر جگہ جگہ پڑ ے ہیں اور کو ئی اٹھا نے والا نہیں ہے اور صفا ئی کا عملہ کئی کئی مہینے مختلف محلو ں میں صفا ئی کے لیے آ تے نہیں تو گلیو ں ،نا لیو ں اور صفا ئی دان کو صا ف کو ن کر ے گا۔خا دم اعلی کے علم میں تلہ گنگ کے حوالے سے یہ با ت بھی ذہن میں رکھنی چا ہیے کہ تلہ گنگ کو صا ف کر نے کے لیے جو ملا ز مین بھر تی کیے گئے ہیں ان میں سے چند ملا زمین تلہ گنگ کی عوام کی خد مت میں مصر وف ہیں۔ با قی تما م سر کا ری اعلی افسران ،فا ئر بر یگیڈاور سیا سی وڈیر وں کی خد مت کر کے ٹی ایم اے کے اکا ؤ نٹ سے تنخواہ وصول کر رہے ہیں ۔اعلی افسران کو چا ہیے کہ ڈینگی کے خا تمہ کے لیے ان ملا زمین کو تو واپس بلوا لیں تا کہ تلہ گنگ شہر کی صفا ئی کو یقین بنا یا جا سکے۔ تو تب جا کر ڈینگی مکاؤمہم کی کا میا بی ممکن ہو سکتی ہے ۔خا دم اعلی اور ان کے مشیر و ں کے ذہن میںیہ با ت کیو ں نہیں آ تی کہ ہم نے ڈینگی مکا ؤ کیلئے تحصیل لیول پر ڈینگی مچھروں کو ختم کر نے کے لیے سپرے اور ادویا ت کی فر اہمی کو یقینی بنا نا ہے ۔عوامی حلقو ں کے مطا بق پنجا ب حکو مت کو چا ہیے کہ ان فو ٹو سیشن کو ختم کر وا کر عملی اقداما ت اٹھا ئے تب جا کر ڈینگی پر کنٹرول ممکن ہے ۔اپو زیشن جما عتو ں کے مطا بق ڈینگی فو ٹو سیشن اور واک کی مد میں پنجا ب حکو مت نے ڈینگی مکاؤ پر وگرام کو کھا ؤ پر وگرام بنا یا ہو ا ہے اور اس کی مد میں کر وڑوں روپے کے فنڈز کے گھپلے کیے جا رہے ہیں ۔اپوز یشن رہنما ؤ ں کے مطا بق پنجا ب حکو مت اگر پنجا ب میں واقع ڈینگی کو ختم کر نے میں دلچسپی لیتی تو وہ تما م اضلا ع میں ڈینگی سپر ے ،ادویا ت ،اور دیگر ڈینگی مچھر سے بچنے کے لیے عوام کو وسا ئل میسر کر تی ۔گز شتہ دنو ں اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن اور ٹی ایم او ملک خلیل ا حمد نیئر نے اپنی نگر انی میں صفا ئی مہم کا آ غاز کر دیا ہے ۔صفا ئی کے انچا رج حا فظ تو قیر اپنی ٹیم کے ہمر اہ تلہ گنگ شہر کے محلو ں میں پہنچ چکے ہیں لیکن یہ عمل جزوقتی نہیں ہو نا چا ہیے بلکہ مستقل بنیا دو ں پر جا ری رہنا چا ہیے ۔
الیکشن کمیشن نے سا ت دسمبر کوبلد یا تی الیکشن کا اعلا ن کر دیا ہے۔ اعلا ن سنتے ہی سیا سی حلقو ں میں گہما گہمی شر وع ہو گئی ہے ۔ن لیگی اور اپو زیشن جما عتو ں کے سر بر اہو ں نے ایک دوسر ے کو شکست دینے کے لیے سر جو ڑ لیا ہے ۔بلد یا تی الیکشن کے حوالے سے چند یو نین کو نسلو ں سے سیا سی رپو ر ٹ سامنے آ رہی ہے کہ اگر کو ٹگلہ یو نین کو نسل کا ذکر کیا جا ئے تو ملک اسد کو ٹگلہ ق لیگ اور ان کے مقا بلے میں ن لیگ ذکا ء اللہ کو چیئر مین کی سیٹ پر لا نے کے لیے غور کر رہی ہے ۔قو می الیکشن میں ذکا ء اللہ نے ن لیگ کے امید واروں کو کا میا ب کرانے کے لیے کا فی تگ دو کی اور ق لیگ کو شکست دینے میں اپناخا طر خواہ حصہ ڈالا ۔پہلے تو بلد یا تی الیکشن میں چیئر مین کی سیٹ کو ٹگلہ ملک اسد یا ملک عظمت جمیل کے حصے میں آ جا تی تھی اور ذکا ء اللہ کو وائس کی سیٹ دے کر الیکشن میں کا میا بی مل جا تی تھی لیکن اب کچھ حا لا ت مختلف نظر آ رہے ہیں بظا ہرلگتا ہے کہ ذکا ء اللہ وائس چیئر مین کی سیٹ کے لیے راضی نہیں ہو ں گے ۔ن لیگ ذرائع کے مطا بق ذکا ء اللہ کو چیئر مین کی سیٹ کے لیے ن لیگ کی طر ف سے کنفر م کر دیا گیاہے ۔ذکا ء اللہ ایک مضبو ط امید وارکے طو ر پر سا منے آ ئیں گے اورممکن ہے اس دفعہ ما ضی کی تا ر یخ نہ دہر ائی جا سکے اگر سر دار ا ن کو ٹگلہ کو شکست ہو تی ہے تو اس کی مین وجہ ان کی با ر با ر پا ر ٹی وفا داریا ں تبد یل کر نا اور کھوٹے کھر ے کی پہچا ن نہ کر سکنا ہو گی ۔بہر حا ل سا ت دسمبر کو کو ٹگلہ یو نین کو نسل میں ایک کا نٹے دار مقا بلہ ہو گا ۔اونٹ کس کر وٹ بیٹھتا ہے یہ تو سا ت دسمبر والے دن پتہ چلے گا ۔امید کی جا رہی ہے کہ حکو مت اسمبلیو ں میں بلد یا تی الیکشن کی تا ریخ کے خلا ف قرارداد لا کرملتو ی کر انے کی جد وجہد کر ے گی ۔
تحریک انصاف تحصیل تلہ گنگ کے صدر حکیم نثار احمد کے دعوت ولیمہ میں سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن،سابق ایم پی اے کرنل (ر) سلطان سرخرو،سابق چیئر مین ضلع کونسل ڈاکٹر مقصود حیات ٹمن،ڈاکٹر بشیر ا حمد ملک،پیپلز پا ر ٹی رہنما ڈاکٹر علی حسنین نقو ی،حکیم یا سر ،ملک شفقت بڈ ھیا ل ،ملک اسد کو ٹگلہ ،روزنا مہ پر دیس کے ایڈ یٹر ملک یا سر پتو الی ،پی ٹی آ ئی رہنما صد اقت عبا سی ،صحا فی محمد عمر ان ،تلہ گنگ پر یس کلب کے جنر ل سیکر ٹر ی قا ضی عبد القا در ،ملک آ صف ایڈووکیٹ ،ملک ظہیر ایڈووکیٹ ،وائس چیئر مین ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع چکوال نذر حسین چودھری،صحافی محبوب جراح،محمد حسین چودھری،سید ارشا د حسین کا ظمی ،سیاسی و سماجی شخصیت ملک شیر اعوان تھوہا محرم خان ،ملک وحید ڈھو ک جما ل ،ملک الطا ف ،لیگی رہنما فا رو ق اعوان ،ملک خا لد ٹہی ،حکیم ریا ض ایڈووکیٹ ،ضیا ء قا دری ،ڈاکٹر صا بر ٹمن ،ملک نواب ٹمن ،ملک زوار اکوال سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ،سماجی،تاجران،وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اللہ ہم سب کا حا می ونا صر ہو ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog