مینٹیننس کے باعث سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز24 گھنٹوں کیلئے بند

Published on April 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

کراچی (یواین پی )سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنزبروز ہفتہ (آج)24گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتہ کی صبح 8 بجے سے چوبیس گھنٹوں کیلئے گیس کی سپلائی بند رہے گی، گیس اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ مینٹیننس کے کام کے باعث کیا گیا ہے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق لوڈ میجنمنٹ اور فیلڈ پر جاری مینٹیننس کے کام کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹوں کیلئے بند کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کے مطابق گیس فیلڈز میں جاری مینٹیننس کے کام کی وجہ سے ایس ایس جی سی کو میسر آنے والی گیس میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے تحت ہفتہ 07 اپریل بروز کو سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے سےآئندہ 24 گھنٹے کے لیے گیس سپلائی بند رہی گی۔ترجمان کے مطابق 08 اپریل بروز اتوار کی صبح 8 بجے سے آیندہ 24 گھنٹے کے لیے تمام سی این جی اسٹیشنس کو گیس سپلائی بحال کر دی جائے گی۔سی این جی کی سپلائی اچانک بند ہونے کے باعث اسکول ،کالج جانے والے افرادکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy