بلاول بھٹو زنے پنجاب میں پارٹی کی بحالی کا عزم کر رکھا ہے، راجہ پرویز اشرف

Published on July 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

10
اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں پارٹی کی بحالی کا عزم کر رکھا ہے۔ جمعہ کو اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ کراچی میں پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سے پارٹی کی صورتحال کے علاوہ صمصام بخاری اور اشرف سوہنا کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد کی صورتحال پر خصوصی بحث کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اشرف سوہنا نے 2002ء اور صمصام بخاری نے 2007ء میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارٹی میں مشاورتی عمل کا آغاز کردیا گیا ہے اور تفصیلی بحث مباحثے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes