نواز شریف آج بھی پوری قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں حافظ محمد امجد

Published on February 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

مارچ کے بعد اس حکومت کی آخری رسومات بھی ادا کردی جائیں گی
بورے والا(یواین پی)مسلم لیگ(ن)علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے کہا ہے کہ نواز شریف واحد قومی لیڈر ہیں جنہوں نے جھوٹے مقدمات میں جیل میں قید وبند کی سختیاں بڑی جوانمردی سے برداشت کی ہیں نواذشریف خود باہر نہیں گئے تھے بلکہ عمران خان نے ملک سے باہر علاج کے لئے جانے کی اجازت دی تھی اور اب حکومت خود ہی اپنے اس اقدام سے مکر رہی ہے نواز شریف آج بھی پوری قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور قوم انکے ساتھ کھڑی ہے موجودہ حکومت کے دن اب گنے جاچکے ہیں اور مارچ کے بعد اس حکومت کی آخری رسومات بھی ادا کردی جائیں گی اپوزیشن نیازی حکومت سے نجات کے لئے ایک پیج پر ہے مسلم لیگ(ن) کو مذہبی حلقوں میں مزید منظم کرنے کے لئے صوبائی صدر مسلم لیگ(ن) رانا ثناء اللہ کی خصوصی دلچسپی علماء و مشائخ ونگ تشکیل دیا جارہا ہے 9 ڈویژن میں نہ صرف علماء مشائخ ونگ کی تنظیم سازی مکمل ہوچکی ہے بلکہ ایک لاکھ سے زائد نئے افراد کی مسلم لیگ(ن) کی ممبر سازی بھی مکمل ہوچکی ہیعلماء مشائخ ونگ کا مقصد سیاسی سطح پر پیش آنے والے مذہبی ایشوز پر پارٹی کا دفاع اور اسکی راہنمائی کرنا ہے اور یہ پہلی بار ہماری جماعت میں تمام مسالک کے علماء کرام کو اس ونگ میں نمائندگی دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء مشائخ ونگ پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد رضوان عابد ارائیں کی رہائش گاہ پر ظہرانے میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،چوہدری محمد عاشق آرائیں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی بورے والا،علماء مشائخ ونگ کے صوبائی رابطہ سیکرٹری رانا محمد اسلم جمال،چوہدری محمد صدیق آرائیں صدر بار،چوہدری مشاہد علی جنرل سیکرٹری بار،میاں افتخار صابر سابق صدر،سابق کونسلر بلدیہ چوہدری عمران غفور اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes