ریسکیو 1122کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا اغازکردیا گیا ہے ،ڈاکٹرطارق سعید

Published on July 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 564)      No Comments

252152_12917881
جھنگ(یواین پی) ریسکیو 1122 نے انٹرن شپ پروگرام کا آ غاز کر دیا جس میں کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کو رسکیو سیفٹی افیسر اصغری پروین کے زیرسایہ بیسک لائف سپورٹ کی ٹرینیگ دی جائے گی و و کیشنل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء اورطلبات نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق وکیشنل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ کے11 طلباء کلینکل اسسٹنٹ اور 08طلبات کمپیوٹراپریٹر شامل ہیں جن کا دورانیہ دو ماہ ہوگا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹرطارق سعید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ء کلینکل اسسٹنٹ طلباء جو کہ ایمبو لینس پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے کنٹرول روم انچاج طاہر عباس کے زیر سایہ کمپیوٹراپریٹر طلبات کنٹرول روم میں ڈیٹا انٹری کے فرائض سرانجام دے گیں۔ان سے سٹوڈنٹ کو ناصرف سیکھنے کا موقع ملے گابلکہ احساس ذمہ داری بھی پیدا ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو ایک اچھے ریسکیو رکی طرح تربیت بھی دی جائے گی۔ نیز براں ان کو کورس کے احتتام پر انٹرن شپ سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیے جائیں گے۔اخر میں انہوں نے سبقاتی جملے میں یہ بھی کہا کہ ٓاؤ خدمت کے جذبے سے سر شارنوجوان دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے مشن کو أگے بڑھانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں مثبت تبدیلی ایک اچھے معاشرہ کو جنم دیتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题