پاکستان مسلم لیگ ن ناروے وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو ناروے کے سرکاری دورہ کرنے پر خوش آمدید کہتی ہے

Published on July 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 596)      No Comments

پاکستان مسلم لیگ ن ناروے وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو ناروے کے سرکاری دورہ کرنے پر خوش آمدید کہتی ہے
موجودہ حکومت پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور کامیاب کرنے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے، رانا بختیار احمد

اوسلو (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کے صدر رانا بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور کامیاب کرنے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے۔حکومت کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کارپاکستان میں بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کررہے ہیں اور حکومت کی طرف سے انہیں مکمل سکیوریٹی دی جارہی ہے۔ نواز حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشیت دن بدن مضبوط ہورہی ہے اور وطنِ عزیز ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ عالمی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے رانا بختیار نے کہا کہ محض دو سالوں میں پاکستانی معیشیت ، بھارتی معیشیت کی نسبت زیادہ تیزی سے بہتر اور کامیاب ہوئی ہے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ایکسپرٹ ٹیم کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے آج غیر ملکی ادارے اور سرمایہ کار بھی پاکستان کی مضبوط معیشیت کی تعریف کررہے ہیں۔ نواز حکومت نے تعمیرات کے شعبے میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ میٹرو بس پروجیکٹ، دیہی علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام اعلیٰ ترین حکومتی کارکردگی کی مثال ہیں۔ رانا بختیار نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کے عہدیدار و کارکنان وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ناروے کا سرکاری دورہ کرنے پر پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

Rana Bakhtiar with PM Nawaz Shareef

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes