
کراچی (یواین پی)انچولی کے ایک مقامی ہال میں جاگو اور جگاو الطاف پاریکھ کے ساتھ(این جی او) کے زیر اہتمام خواتین کا نعتیہ مشا عرہ منعقد ہوا جس کی صدارت جناب اعجاز رحمانی نے کی اورمہمان خصوصی محترمہ فرحت پروین اور مہمان اعزازی پروین حیدر صاحبہ تھیں جبکہ نظامت کے فرایض جناب الطاف پاریکھ اور جناب نظر فاطمی نے انجام دیئے نعتیہ مشاعرہ میں نامور شعرأ اکرام اور دیگر سماجی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی جن میں غزالہ عارف، الماس نایاب، سعدیہ سراج، راحت گابا، فرخ جعفری، وقار زیدی قابل ذکر ہیں .مہمان خصوصی فرحت پروین نے پروگرام کی کامیابی پر جناب الطاف پاریکھ کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ قابل احترام اور قابل تعریف ہیں وہ لوگ جو حضّرت محمد ﷺ کی شان میں لکھنے اور بولنے کا ہنر جانتے ہیں میں تہہ دل سے شعرأ کرام کو سلام پیش کرتی ہوں اور دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے رمضان کے بابرکت مہینہ میں نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا اور مجھے اس محفل میں شامل ہونے اور برکتیں سمیٹنے کا موقع دیا.