پرویز مشرف کی طاہرالقادری کو ملاقات کی دعوت

Published on July 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

index
واضح رہے کہ طاہرالقادری گزشتہ برس بیرون ملک چلے گئے تھے تاہم 7 ماہ بعد وہ 27 جون کو وطن واپس لوٹے ہیں
لاہور(یوا ین پی)سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کو کراچی آنے اور بالمشافہ ملاقات کی دعوت دی ہے۔یوا ین پی کے مطابق پرویزمشرف نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری سے ان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورت حال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سابق صدر نے ڈاکٹر طاہر القادری کو کراچی آنے اور بالمشافہ ملاقات کی دعوت دی۔واضح رہے کہ طاہرالقادری گزشتہ برس بیرون ملک چلے گئے تھے تاہم 7 ماہ بعد وہ 27 جون کو وطن واپس لوٹے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题