صارفین بجلی کی بچت کیلئے ضروری ہدایات پر عملدرآمد کریں ٗوزارت پانی وبجلی

Published on July 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

666
اسلام آباد (یو این پی)وزارت پانی وبجلی نے بجلی صارفین سے کہا ہے کہ وہ بجلی کی بچت کیلئے ضروری ہدایات پر عملدرآمد کریں تاکہ بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث لوڈ شیڈنگ سے بچا جاسکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے کہا کہ بجلی کا محکمہ طلب اور رسد میں فرق کو لوڈ شیڈنگ کے ذریعے کنٹرول کررہا ہے۔وزارت نے بجلی کی ترسیل کی کمپنیوں کو مقامی سطح پر کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری ردعمل کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں وفاقی شکایات سیل بھی چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题