پیپلز پارٹی پر برا وقت جلد ٹل جائے گا،، عام انتخابات 2018ء سے قبل ہو جائینگے‘ اعتزاز احسن

Published on July 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

aetzaz-hasah
لاہور(یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،پیپلز پارٹی پر برا وقت جلد ٹل جائے گا،نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے پرانے عادی ہے، ملک میں عام انتخابات 2018ء سے قبل ہو جائیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جن شخصیات نے پیپلز پارٹی سے بے وفائی کی اس سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑا لیکن ان شخصیات کا سیاسی مستقبل ہمیشہ کے تاریک ہو گیا ۔ پیپلز پارٹی ایک سوچ کا نام ہے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں سے پیپلز پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں لیکن حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے پرانے عادی ہے، ملک میں عام انتخابات 2018ء سے قبل ہو جائیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog