میرے مستقبل کا انحصار ٹیم کی ضرورت پر ہو گا؛ یونس خان

Published on January 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

10
سڈنی :(یو این پی) سینئر پاکستانی بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ میرے مستقبل کا انحصار ٹیم کی ضرورت پر ہو گا۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ میں کسی کو ’ سرپرائز ‘ دینا نہیں چاہتا کہ اچانک سامنے آکر کہوں میں جا رہا ہوں یا میں آئندہ 5 برس تک کھیلوں گا، اس کا دارومدار میری ٹیم پر ہو گا کہ وہ مجھ سے کیا چاہتے ہیں، میں اس حوالے سے بورڈ کے ساتھ رابطے میں رہوں گا، اسی کے بعد فیصلہ کروں گا کہ آگے مجھے مزید کتنے وقت تک کھیلنا ہے۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ ابھی میری جسمانی حالت بہترین ہے، میں اب 10 ہزار رنز کے بہت قریب ہوں اور یہ کسی بھی پاکستانی کے لیے بہت بڑی کامیابی ہو گی، یونس نے خود کو پاکستان کا عظیم ترین بیٹسمین کہلوانے سے بھی انکار کر دیا، واضح رہے کہ دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے یونس کو اب محض 36 رنز درکار ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes