ومبلڈن چیمپئن شپ، اعصام الحق قریشی کو دوسرے راؤنڈ میں شکست

Published on July 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 863)      No Comments

999
لندن(یوا ین پی)ومبلڈن چیمپئن شپ 2015، پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں اعصام الحق اور ان کے پارٹنر جائلز مولر کو ہیوز ہربرٹ اور نکولس ماہوت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ومبلڈن چیمپئن شپ 2015 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور لکسمبرگ کے جائلز مولر کو فرنچ جوڑی ہیوز ہربرٹ اور نکولس ماہوت کے ہاتھوں سخت مقابلے کے بعد 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اعصام الحق اور ان کے پارٹنر نے پہلے سیٹ میں کامیابی حاصل کی تاہم اگلے تینوں سیٹس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فرنچ جوڑی کی جیت کا سکور 6-7 ، 7-6 ، 6-4 اور 6-4 رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog