دنیا کے رہنما کتب اور تعلیم پر سرمایہ کاری کریں، ملالہ یوسفزئی
Published on July 7, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 681) No Comments
اکیسویں صدی کے رہنماؤں کو اپنی اقوام کے روشن مستقبل کیلئے تعلیم کیلئے زیادہ فنڈ مختص کرنے چاہئیں
اسلام آباد (یوا ین پی) معروف تعلیمی کارکن ملالہ یوسفزئی نے دنیا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ کتب اور تعلیم پر سرمایہ کاری کریں۔ منگل کو ناروے میں تعلیمی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 17 سالہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ ہر بچے کو 12 سال تک مفت تعلیم کی رسائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دی جانی چاہئے۔ سربراہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت دنیا بھر کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی کی آمد پر تمام رہنماؤں نے ان کا خیرمقدم کیا اور تعلیمی جدوجہد کیلئے ان کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثناء ملالہ یوسفزئی نے ایک فنڈ بنیادوں سے آگے کی اشاعت میں دنیا کے غریب اور ترقی پذیر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے مزید فنڈ مختص کریں۔ انہوں نے کہاکہ اکیسویں صدی کے رہنماؤں کو اپنی اقوام کے روشن مستقبل کیلئے تعلیم کیلئے زیادہ فنڈ مختص کرنے چاہئیں۔ اسلحہ اور جنگ کی بجائے امید اور تعلیم پر سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ اجلاس جس میں 100 سے زائد ممالک کے رہنما شرکت کر رہے ہیں، نے 2030ء تمام بچوں کو مفت پرائمری اور ثانوی تعلیم فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 84
Related
Premium WordPress Themes