یکم ربیع الثانی کل اتوار کو ہو گی

Published on November 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

لاہور(یو این پی) پاکستان بھر میں چاند نظر نہیں آیا اور یکم ربیع الثانی اب کل اتوار کو ہو گی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھا۔ پاکستان بھر میں یکم ربیع الثانی 1443 کا چاند نظر نہیں آیا اور اب یکم ربیع الثانی 1443 بروز اتوار کو ہو گی۔یاد رہے کہ ربیع الثانی 1443 کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کچھ وقت پہلے اجلاس منعقد کیا تھا جس میں چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ ہونا تھا۔ذیلی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کراچی، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں بھی ہوئے۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes