آئی ایم ایف سے قسط موصول، ایشیائی ترقیاتی بینک سے معاہدہ، زرِمبادلہ کے ذخائر بلندترین سطح پر پہنچ گئے

Published on July 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 794)      No Comments

abcاسلام آباد (یو این پی) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) سے پاکستان کو 50کروڑ 60لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان نے ایشیائی ترقیاقی بینک کیساتھ معاہدہ کرلیاہے جس کے تحت اے ڈی بی پاکستان کو 22کروڑڈالر دے گا۔ سٹیٹ بینک کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ آئی ایم ایف سے 50کروڑ60لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 18ارب 71کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
دوسری طرف ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کا معاہدہ ہوگیاہے جس پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے نمائندہ ورنروی پیک نے دستخط کیے، معاہدے کے تحت بینک کی طرف سے حکومت پاکستان کو 22کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے جو پنجاب اور آزادکشمیر کے سیلاب زدگان کی بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے منصوبوں سے متعلق دوتہائی رقم مل گئی ہے اور باقی آئندہ چند روز میں مل جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes