موبائل کی واپسی 1 میسج سے، کراچی کے نوجوان نے ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

Published on February 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

4
کراچی (یو این پی) شہر قائد میں موبائل فون چھنناعام بات ہے لیکن اب چھنے ہوئے موبائل کی واپسی ایک ایس ایم ایس کی دوری پر، کراچی کا ایک باصلاحیت نوجوان منفرد ٹیکنالوجی متعارف کروا رہا ہےطویل عرصے سے جرائم کی دلدل میں دھنسے شہر قائد کے بہت کم خوش نصیب لوگ ہوں گے جو موبائل فون چھننے کے تجربے سے محروم ہوں گے، بیشتر متاثرین کہتے ہیں کہ اس تلخ تجربے کے بعد وہ زیرو ہو جاتے ہیں۔موبائل چھینے جاتے ہیں کیونکہ یہ آسانی سے بک جاتے ہیں۔ شہر قائد کے ایک نوجوان آصف جعفری نے چھنے ہوئے موبائل کی واپسی یا اسے بلاک کرنے کے ساتھ مجرموں کی گرفتاری کا بیڑا اٹھایا ہے۔ آصف کا کہنا ہے کہ یہ سہل اور بہت سستی تکنیک ہے۔آصف کہتے ہیں کہ موبائل ڈکیتی مزاحمت پر کئی لوگ ہلاک یا زخمی ہوتے ہیں لیکن جب موبائل واپس ملنے اور ڈیٹا محفوظ ہونے کا یقین ہو گا تو جانی نقصان بھی کم ہو گا۔ابھی اس تکنیک کے لئے متعلقہ اداروں سے معاہدے کئے جا رہے ہیں جس کے بعد اسے ملک بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔ اس قسم کے تجربات ماضی میں بھی کئے جاتے رہے ہیں اور ایک بار پھر شہریوں کو امید دلائی گئی ہے کہ ان کے چھنے ہوئے موبائل واپس مل سکیں گے اور مجرم قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes